Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امریکی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ماریسیو پوچیٹینو کے 2030 فیفا ورلڈ کپ تککے معاہدے میں توسیع
    • واشنگٹن کے اسپوکین میں جنگلاتی آگ، 65 ہزار افراد بے گھر، 700 سے زائد عمارتیں تباہ
    • عباس عراقچی: ایران اور عراق کے تعلقات اس وقت اپنی مضبوط ترین سطح پر ہیں
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدہ کرنے کا آخری موقع ہیں
    • یوکرینی ڈرون حملے میں روس کے ماسکو ریجن میں 5 افراد ہلاک
    • پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے کپتان عبدالسماد خان نے یورپی کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا
    • گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں پھٹ پڑا، حکومت نے ‘خطرے’ کا الرٹ جاری کر دیا
    • سندھ کی پبلک ٹرانسپورٹ صرف ڈراموں میں مشہوری کے لیے ہے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن پر طنز
    • عبداللہ شفیق کی دوسری ٹیسٹ میں شاندار سنچری، ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میرے ساتھ ظلم کیا گیا ذور زبر دستی سے لوگوں کے نام لینے کا کہا جا رہا ہے ۔ پنکی کی عدالت میں چیخ و پکار

    By Khabrain Newsمئی 16, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے، چھ آدمی مجھے گاڑی میں ڈال کر لیکر آئے،15دن بعد مجھے پولیس کے حوالے کیا گیا، زور زبردستی سے لوگوں کے نام کہلوائے جارہے ہیں، پنکی کی عدالت میں چیخ و پکار

    کراچی: شہر کی نامی گرامی ملزمہ انمول عرف پنکی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔

    عدالتی پیشی کے موقع پر انمول عرف پنکی نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دہائی دی کہ "میرے ساتھ سراسر ظلم ہوا ہے، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں”۔ ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ اسے لاہور سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور 15 روز تک نامعلوم جگہ پر رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا، جہاں 6 افراد اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لائے تھے۔ اس نے مزید الزام لگایا کہ "مجھ پر بوریاں بھر بھر کر منشیات ڈالی گئی اور اب مجھ پر دباؤ ڈال کر زور زبردستی سے دیگر لوگوں کے نام کہلوائے جا رہے ہیں”۔

    دوسری جانب، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کے تفتیشی افسر بھی ریمانڈ میں توسیع کے لیے عدالت میں موجود تھے۔ تفتیشی حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ پنکی سال 2025 کے ایک مقدمے میں اشتہاری اور مفرور تھی اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی۔ پولیس کے مطابق، کارروائی کا آغاز ضلع سینٹرل سے ملزمہ کے رائڈر کی گرفتاری سے ہوا، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے ملزمہ تک رسائی حاصل کی گئی۔

    پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری اور اہم شواہد کے حصول کے لیے ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ تفتیشی حکام نے یہ بھی بتایا کہ ملزمہ کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 11 مقدمات درج ہیں، جن میں مرحلہ وار ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس پر باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا، جس کے بعد ملزمہ کو سخت سیکیورٹی میں واپس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور جلد مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع

      ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان

      مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.