Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
    • پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
    • میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
    • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خاتون کے ہاں پانچ دن میں چار بچوں کی پیدائش، ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

    By Khabrain Newsمئی 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت میں ایک ایسا حیرت انگیز طبی واقعہ سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف عام لوگوں بلکہ ماہرینِ طب کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا، جہاں ایک خاتون نے صرف پانچ دن کے دوران چار بچوں کو جنم دے دیا۔

    یہ غیر معمولی واقعہ بھارتی شہر مراد آباد میں پیش آیا، جہاں ایک مسلم خاتون آمنہ نے مسلسل دو مختلف دنوں میں چار بچوں کو جنم دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک ہی زچگی کا عمل پانچ دن تک جاری رہا، جو میڈیکل لحاظ سے نہایت نایاب تصور کیا جاتا ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق آمنہ نے 9 مئی کو اپنے پہلے بچے کو جنم دیا، جبکہ باقی تین بچوں کی پیدائش 14 مئی کو ہوئی۔ ان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تمام بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی، جبکہ عام طور پر اس نوعیت کے کیسز میں آپریشن کو ترجیح دی جاتی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا حمل ابتدا ہی سے ’’ہائی رسک‘‘ قرار دیا گیا تھا، تاہم مسلسل نگرانی کے باوجود ڈیلیوری کا یہ منفرد سلسلہ پانچ دن تک جاری رہا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور چاروں نومولود اس وقت طبی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت نسبتاً مستحکم ہے، تاہم احتیاط کے طور پر انہیں اضافی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

     

    اس کیس کی نگرانی کرنے والی میڈیکل ٹیم کی قیادت ڈاکٹر شبھرا اگروال کر رہی ہیں، جنہوں نے اسے اسپتال کی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ چار بچوں کی پیدائش مکمل طور پر نارمل ڈیلیوری کے ذریعے ہوئی ہو اور وہ بھی وقفے وقفے سے پانچ دن کے اندر۔

    یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی دلچسپی کا مرکز بن گئی، جہاں صارفین نے حیرت، خوشی اور مزاحیہ تبصروں کے ساتھ اس واقعے کو شیئر کیا۔ کئی افراد نے اسے ’قدرت کا معجزہ‘ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں اور ماں کی ہمت کو سراہا، جبکہ کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ ایک ہی بار میں پورا خاندان مکمل ہو گیا۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں شرحِ پیدائش میں کمی پر مختلف پالیسیاں زیرِ بحث ہیں، اور حال ہی میں آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر مالی انعامات کے اعلانات بھی خبروں میں رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.