نمول پنکی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، کراچی پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ریکارڈ، کال ڈیٹا اور ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کے لیے مختلف ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید افراد سے بھی پوچھ گچھ متوقع ہے۔





































