حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6.6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات سستی کی گئی ہیں، جس سے عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریلیف ملے گا۔





































