صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے چمن ریلوے پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔






































