Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا

    By Khabrain Newsمئی 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انٹار کٹیکا ایسا براعظم ہے جس میں چھپے متعدد راز اب بھی سامنے نہیں آسکے ہیں۔

    اب سائنسدانوں نے وہاں ایک ایسے جزیرے کو دریافت کیا ہے جسے کافی عرصے سے ‘ڈینجر زون’ قرار دیا جا رہا تھا اور اب اس کا نقشہ پہلی بار تیار کیا گیا ہے۔

    ایک جرمن پولر ریسرچ سینٹر الفریڈ ویگینر انسٹیٹیوٹ (اے ڈبلیو آئی) کی جانب سے کچھ عرصے قبل اس بارے میں بیان جاری کیا گیا۔

    اس جزیرے کو شمال مغربی بحیرہ ودل میں اے ڈبلیو آئی کی ایک مہم کے دوران دیکھا گیا تھا۔

    اس وقت محققین کی جانب سے سمندری برف میں آنے والی کمی کے بارے میں تحقیق کی جا رہی تھی اور خراب موسم کے باعث مہم کو روکنا پڑا۔

    انہوں نے تند و تیز ہوا اور لہروں سے بچنے کے لیے Joinville آئی لینڈ میں پناہ لی، وہاں انہوں نے اس نئے جزیرے کو دیکھا۔

    محققین کے مطابق ہمارے راستے کے دوران سمندری چارٹ میں ایک ایسا علاقہ ظاہر ہوا جسے نیوی گیشن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا، مگر یہ واضح نہیں تھا کہ یہ کیا ہے یا یہ تفصیلات کہاں سے آئی تھیں۔

    دستیاب ساحلی ریکارڈز کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور ایک ایسے ‘برفانی تودے’ کو دیکھا جو کافی گندا نظر آ رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ قریب سے مشاہدہ کرنے پر ہمیں احساس ہوا کہ یہ ممکنہ طور پر چٹان ہے۔

    سائنسدانوں نے انٹار کٹیکا کے ایک راز کو دریافت کرلیا
    یہ وہ بے نام جزیرہ ہے / فوٹو بشکریہ الفریڈ ویگینر انسٹیٹیوٹ

    انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم نے راستہ بدلا اور اس سمت میں گئے تو یہ واضح ہوتا گیا کہ ایک جزیرہ ہمارے سامنے موجود ہے۔

    محققین وہاں پہنچے اور جزیرے کی بحر پیمائی کی، ایکو ساؤنڈر اور ڈرون امیجنگ سے سمندر کی تہہ کا سروے کیا۔

    یہ جزیرہ بمشکل 426 فٹ لمبا اور 164 فٹ چوڑا ہے جبکہ پانی سے باہر 16 میٹر باہر نکلا ہوا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ آخر جزیرے کو ڈینجر زون کیوں قرار دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کے بیشتر علاقوں کی ماڈلنگ سیٹلائیٹ ڈیٹا سے کی گئی جن کا ریزولوشن اچھا نہیں، جس کے باعث ممکنہ طور پر اس جگہ کو خطرہ قرار دیا گیا۔

    ابھی اس جزیرے کو کوئی نام نہیں دیا گیا اور اس حوالے سے ایک باضابطہ پراسیس شروع کیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق بحیرہ ودل کے ایک چوتھائی سے بھی کم حصے کا مکمل نقشہ تیار کیا گیا ہے اور ابھی بھی وہاں کافی کچھ دریافت ہونا باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ کے مشاہدے کے باوجود اس جزیرے کی دریافت نایاب اور پرجوش کر دینے والی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.