پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو طبیعت ناساز ہونے پر شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ان کی کامیاب میجر سرجری کی گئی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری کامیاب رہی اور مریم نواز کی طبیعت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
