Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب

    By Khabrain Newsمئی 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کی تیاریاں مکمل ہیں اور تمام کھلاڑی میدان میں بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کھیل میں مسلسل بہتری لانا ہر کھلاڑی کے لیے ضروری ہے؛ ہم تمام فارمیٹس میں گرین شرٹس کی کامیابی کے لیے جی جان سے کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی انتھک محنت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے اس وقت اتنے مصروف ہیں کہ اپنی فیملیز کو بھی وقت دینے سے قاصر ہیں۔

    فاسٹ بولرز کی گرتی ہوئی رفتار (اسپیڈ) کے سوال پر شاہین آفریدی نے دیسی انداز اپناتے ہوئے کہا، "جب مشین مسلسل چلتی ہے تو اس میں خرابی بھی آتی ہے؛ انسانی جسم کو جب مناسب آرام ملے گا تو طاقت بھی واپس آئے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ تمام پیسرز اپنی اسپیڈ کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک صحافی کو ہنستے ہوئے جواب دیا کہ "میں آپ کی خاطر ۲۰۰ کی رفتار سے گیند بازی کروں گا۔”

    ٹیم مینیجمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی لڑکوں کو اہم گائیڈلائنز دی ہوں گی، ہمارے لیے اسکواڈ کا ہر رکن اہم ہے اور سلیکٹرز کی بھی یہی ترجیح ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

    سابق کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر نے پی ایس ایل میں شاندار فارم دکھائی ہے اور امید ہے کہ وہ اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے، کیونکہ وہ پاکستان کی ون ڈے بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کینگروز کے خلاف آرام دیے جانے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اگر رضوان اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں، تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کا سفر ختم ہو گیا ہے، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.