Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • زمبابوے کر کٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کی بیٹی عنایہ حافظِ قرآن بن گئیں
    • گلگت بلتستان کی براڈ پیک چوٹی پر برفانی تودہ، 2 لاشیں برآمد، عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 افراد تاحال لاپتا
    • کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق، 2 لاپتا
    • اطالوی فٹبال لیجنڈ فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
    • حماس نے اسرائیل سے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کی تصدیق کر دی
    • اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں آبادکاروں کا نابلس پر حملہ
    • شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    By Khabrain Newsجون 12, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کے اخراجات کا بجٹ 92 کروڑ جبکہ ایوان صدر کیلیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-2027 کے بجٹ میں وزیر اعظم پبلک آفس کا بجٹ 92 کروڑ 12 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صدر مملکت کے پبلک آفس کے اخراجات کیلیے 96 کروڑ 37 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صدر مملکت کے ذاتی دفتر کے لیے 1 ارب 83 کروڑ روپے، ایوان صدر کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ایوان صدر پبلک آفس کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں صدر مملکت کے ذاتی دفتر کے بجٹ میں 13 کروڑ روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم انٹرنل آفس کا بجٹ 89 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کے لیے 7 ارب 44 کروڑ روپے، وفاقی آئینی عدالت کے لیے 6 ارب 4 کروڑ روپے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 35 کروڑ 45 لاکھ روپے، وفاقی شرعی عدالت کے لیے 1 ارب 12 کروڑ روپے، نیب کے لیے 7 ارب 73 کروڑ، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے 1 ارب 84 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے لیے 10 ارب 57 کروڑ روپے، انٹیلی جنس بیورو کے لیے 22 ارب 96 کروڑ روپے، کابینہ سیکرٹیریٹ اور ماتحت اداروں کے لیے 80 ارب 3 کروڑ روپے، وزارت قانون اور ماتحت عدالتوں کے لیے 23 ارب 5 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب 46 لاکھ ، سینیٹ کے لیے 9 ارب 67 لاکھ روپے، مجموعی طور پر 26 ارب 67 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے 5 ارب 35 کروڑ روپے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر تنخواہوں اور مراعات کے لیے 39 کروڑ 34 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر، سیکریٹریٹ تنخواہوں مراعات کے لیے 8 کروڑ 34 لاکھ روپے، قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینز کی تنخواہوں، مراعات کے لیے 1 ارب 68 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ سینیٹ ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے 1 ارب 22 کروڑ، چئیرمین ، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیکریٹریٹ کے لیے 21 کروڑ 89 لاکھ روپے، سینیٹ اپوزیشن لیڈر سیکرٹیرٹ کے لیے 10 کروڑ 48 لاکھ روپے، سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینز کے لیے 1 ارب 58 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ

      پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے

      شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.