وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ایران امریکہ ایم او یو پر ریموٹ دستخط کے بعد جنیوا تقریب اور شہباز شریف کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے انڈپینڈنٹ اردو کو مزید بتایا کہ ’امریکہ اور ایران کے صدور کے دستخط کے بعد، اور پھر بطور ثالث وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دستخط کے ساتھ، آج صبح معاہدے پر ریموٹ طریقے سے دستخط مکمل ہو گئے ہیں، جس کے باعث کل کی طے شدہ تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔‘
اس سے قبل شہباز شریف کو آج ایران اور امریکہ کے درمیاں ’اسلام آباد مفاہمت کی داشت‘ پر دستخط کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا۔
تاہم جمعرات کو ہی وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے۔
اس مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقعے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جبکہ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تصویر میں صدر مسعود پزشکیان کو مفاہمت کی یادداشت کی دستخط شدہ دستاویز تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

All reactions:
6.3K6.3K