رپورٹس کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے لاہور میں ٹیکس عدم تعمیل کے الزام پر فاسٹ فوڈ چین KFC کی پانچ برانچز سیل کر دی ہیں۔ کارروائی کے دوران جن آؤٹ لیٹس کو بند کیا گیا ان میں DHA EME، عسکری 10 اور DHA Z بلاک سمیت دیگر برانچز شامل ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام مبینہ طور پر سیلز ٹیکس ریکارڈ اور الیکٹرانک انوائسنگ سے متعلق خلاف ورزیوں پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ کے تحت کارروائی کی، جبکہ KFC انتظامیہ کا موقف سامنے آنا باقی ہے۔

