رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ای پاسپورٹ نظام کی طرف منتقلی کا عمل جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے اعلان کیا تھا کہ 2027 سے ای پاسپورٹ کا اجرا لازمی قرار دیا جائے گا اور ملک روایتی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس سے ای پاسپورٹس کی طرف منتقل ہوگا۔
پاکستان میں ای پاسپورٹ سروس پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے اور اگست 2023 سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں اس کی سہولت دستیاب ہے۔

