پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق شدید بارش اور آندھی کے نتیجے میں متعدد مقامات پر دیواریں، چھتیں اور ایک بل بورڈ گرنے کے واقعات پیش آئے، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔
ترجمان ریسکیو 1122 فرخ احمد نے بتایا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

