وفاقی حکومت نے پٹرول 13 اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔ find full news in urdu
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

