پاکستان اور ایران نے توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے دوسری سرحد پار بجلی کی ترسیلی لائن کے منصوبے کو آگے بڑھانے اور موجودہ 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے انتظام کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی۔
یہ پیش رفت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں گوادر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے، تکنیکی تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی روابط مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
