کورین یونیورسٹی کے طلبہ نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے معروف ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
یومِ آزادی کی تقریب کے دوران کوریائی طلبہ نے پاکستانی ملی نغمہ خوبصورت انداز میں پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ طلبہ کی جانب سے پاکستان کے قومی جذبے سے بھرپور گیت پیش کرنے کے انداز کو صارفین نے بے حد پسند کیا اور اسے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی محبت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
اس دل کو چھو لینے والی پیشکش نے یومِ آزادی کی خوشیوں کو مزید یادگار بنا دیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت و دوستی کے جذبات کو اجاگر کیا۔ 🇵🇰❤️🇰🇷

