لاہور کے ہربنس پورہ کینال روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے پیدل چلنے والے افراد سے ٹکرا گئی اور بعد ازاں درخت سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 3 افراد اور 2 راہگیر جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
حادثہ کینال روڈ پر ہربنس پورہ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔

