پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
علیمہ خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جب وہ مایوس ہو گئے تھے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں انصاف فراہم کیا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کا چیک اپ اور علاج ہوگا، جس پر وہ بہت خوش ہیں۔
علیمہ خان نے فیصلے پر ججز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کو ضروری طبی سہولیات اور مناسب علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

