پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کو اسموگ کے ممکنہ اثرات سے طلبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی۔
پری اسموگ ایکشن پلان کے تحت ستمبر 2026 تک اسکولوں کو احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کو بیرونی ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے قبل ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) چیک کیا جائے، جبکہ اسموگ کی صورتحال میں آؤٹ ڈور کھیلوں سے بھی طلبہ کو روکا جائے۔

