عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر باضابطہ طور پر کھول دیا ہے، جو ملک کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
گوگل کی پاکستان میں موجودگی سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ڈیجیٹل ترقی، جدت، ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ کمپنی اور پاکستان کے ٹیک ایکو سسٹم کے درمیان تعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔

