پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
تقریباً پانچ سال قبل، جب عابد شیر علی لندن میں مقیم تھے، ان کی پہلی اہلیہ انتقال کر گئی تھیں، جن سے ان کے تین کم عمر بچے ہیں۔

