کراچی کے علاقے قیوم آباد کا 24 سالہ نوجوان شہریار ریبیز کے باعث جناح اسپتال میں انتقال کرگیا۔ اہلخانہ کے مطابق اسے دو ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم اس نے حفاظتی ویکسین نہیں لگوائی۔ اسپتال کے مطابق نوجوان میں پانی سے خوف، بے چینی اور چڑچڑاپن سمیت ریبیز کی علامات ظاہر ہوئیں۔ رواں سال کراچی میں ریبیز کے باعث 18 اموات جبکہ 30 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

