پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 13 ہزار 700 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی اور فی اونس قیمت 137 ڈالر اضافے کے بعد 4,495 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 746 روپے اضافے کے بعد تقریباً 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بعد ازاں سونے کی قیمت میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی، جسے ماہرین نے منافع کے حصول اور امریکی مالیاتی پالیسی سے متعلق خدشات سے جوڑا ہے۔
سونے کی قیمت میں حالیہ تیزی نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں اور عام خریداروں کی توجہ قیمتی دھات کی جانب مبذول کر دی ہے۔

