Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال

    By Khabrain Newsاگست 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپانٹک کی 7,027 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران پیش آنے والی شدید طبی ایمرجنسی کے باعث انتقال کرگئیں۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق عاصمہ مشتاق نے پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع اسپانٹک چوٹی کامیابی سے سر کی۔ چوٹی تک پہنچنے کے وقت ان کی صحت بہتر تھی اور انہوں نے کامیابی سے اپنا ہدف مکمل کیا، تاہم واپسی کے سفر کے دوران تقریباً 6,400 میٹر کی بلندی پر انہیں اچانک شدید طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    عاصمہ مشتاق کی حالت بگڑنے پر ان کے ساتھ موجود ماؤنٹین گائیڈز نے فوری طور پر مدد اور انہیں محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوششیں کیں، تاہم شدید بلندی پر پیدا ہونے والی طبی صورتحال کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    عاصمہ مشتاق کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے جبکہ وہ برطانیہ میں مقیم تھیں اور پیشے کے اعتبار سے آبسٹیٹرکس اور گائناکالوجی کی ڈاکٹر تھیں۔ طب کے شعبے سے وابستگی کے ساتھ ساتھ انہیں کوہ پیمائی کا بھی شوق تھا اور انہوں نے پاکستان میں کئی مشکل اور خطرناک مہمات میں حصہ لیا۔

    انہوں نے اس سے قبل بھی مختلف بلند چوٹیوں اور دشوار گزار پہاڑی راستوں پر کوہ پیمائی کی، جن میں موسٰی کا مصلیٰ کی موسمِ سرما میں کامیاب مہم بھی شامل تھی۔

    اسپانٹک، جسے گولڈن پیک بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے قراقرم پہاڑی سلسلے کی ایک بلند اور مشکل چوٹی ہے۔ اس کی بلندی 7,027 میٹر ہے اور یہاں کوہ پیماؤں کو انتہائی سرد موسم، کم آکسیجن اور دشوار گزار راستوں جیسے سخت حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    عاصمہ مشتاق نے چوٹی سر کرکے اپنی مہم کا اہم ترین مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا تھا، تاہم واپسی کے دوران پیش آنے والی طبی ایمرجنسی ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

    عاصمہ مشتاق کے انتقال پر کوہ پیمائی سے وابستہ حلقوں اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ان کی موت نے ایک بار پھر بلند پہاڑوں پر کوہ پیمائی کے دوران درپیش شدید طبی خطرات اور احتیاطی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کردیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اکستان نے ایشین بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 جیت لی

      کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن 6 ون ڈے سنچریاں اسکور

      3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.