Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدے پر پیشرفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے ، ترک وزیر خارجہ
    • ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ
    • ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی
    • منیشہ علی کا شاندار کارنامہ، ایم ایم اے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ جیت لیا
    • اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین

    By Khabrain Newsاگست 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے افغانستان کے لیے انسانی امدادی سامان کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کسٹمز کو سراہا ہے۔ یونیسف کے وفد نے پاکستان کسٹمز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کی جانب سے امدادی سامان کی بروقت اور مؤثر نقل و حرکت یقینی بنانے پر اظہارِ تشکر کیا۔

    یونیسف کے ڈپٹی نمائندہ برائے آپریشنز مصطفیٰ ڈینیز اور ایسوسی ایٹ سپلائی اینڈ لاجسٹکس تنویر عاصم پر مشتمل وفد نے کراچی میں ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ عرفان جاوید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے افغانستان جانے والے انسانی امدادی سامان کی کلیئرنس اور ترسیل کے لیے پاکستانی حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولت کو سراہا۔

    ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی نے پشاور کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے یونیسف کے انسانی امدادی سامان سے لدے مجموعی طور پر 355 کنٹینرز کو پاکستان کے زمینی راستے سے افغانستان پہنچانے میں سہولت فراہم کی۔ یہ امدادی سامان طورخم بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے افغانستان منتقل کیا گیا۔

    حکام کے مطابق امدادی سامان کی ٹرانزٹ نقل و حرکت وزارتِ تجارت کے 10 جولائی 2026 کے آفس میمورنڈم اور ایف بی آر کے متعلقہ خط کے تحت ممکن بنائی گئی۔ ان ہدایات کے تحت افغانستان کے لیے انسانی امدادی سامان کو طورخم کے راستے منتقل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    یونیسف کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی سمیت ان تمام افسران اور اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے امدادی کھیپ کی کلیئرنس اور نقل و حرکت میں اہم کردار ادا کیا۔ وفد کے مطابق پاکستان کسٹمز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے باعث امدادی سامان کی بروقت ترسیل ممکن ہوئی۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی امداد اور بین الاقوامی ٹرانزٹ کارگو کی شفاف، مؤثر اور بلا رکاوٹ سہولت کاری جاری رکھی جائے گی، جبکہ حکومتی قوانین، قواعد و ضوابط اور ہدایات پر مکمل عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    یونیسف کی جانب سے پاکستان کسٹمز کی پذیرائی کو افغانستان میں انسانی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے دونوں جانب ادارہ جاتی تعاون کی اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے

      پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، پیٹرولیم وزیر کا انتباہ

      بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.