Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدے پر پیشرفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے ، ترک وزیر خارجہ
    • ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ
    • ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی
    • منیشہ علی کا شاندار کارنامہ، ایم ایم اے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ جیت لیا
    • اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد

    By Khabrain Newsاگست 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملک بھر میں 12 ربیع الاول 1448 ہجری کو عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور روحانی کیفیت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مساجد، گھروں، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں محافلِ میلاد، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن میں علما و مشائخ اور مقررین سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات و سنت پر عمل کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ محافلِ نعت، درود و سلام اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسز بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

    اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان اور مختلف اسلامی ممالک سے علما، دانشور، محققین، اساتذہ، سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔

    لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی مرکزی اور مقامی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کراچی میں تین بڑے جلوس نکالے جا رہے ہیں جبکہ راولپنڈی میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی اختتامی منزل تک پہنچے گا۔ پشاور میں مرکزی جلوس کے بعد قصہ خوانی بازار میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔

    عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مختلف مقامات پر لنگر، نیاز، مٹھائیاں اور کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ عوام گھروں اور کاروباری مراکز کو سجا کر اور درود و سلام کی محافل منعقد کرکے اس مبارک دن سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں تقریباً 4,500 اجتماعات اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 55 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی جلوسوں کے روٹس پر اضافی نفری اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی ادارے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کو پُرامن بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور جلوسوں کے مقررہ راستوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محبت، امن، اخوت، رواداری اور سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کے پیغام کو اجاگر کیا جا رہا ہے

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے

      پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، پیٹرولیم وزیر کا انتباہ

      بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.