Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
    • 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
    • رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
    • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
    • مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
    • اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
    • علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
    • واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
    • راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
    • شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
    • مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
    • راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
    • چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
    • فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
    • علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
    • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

    By Khabrain Newsاگست 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور: ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 12 ربیع الاول کے بابرکت دن کا آغاز پشاور میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ اس موقع پر نعرۂ تکبیر کی صدائیں بھی بلند کی گئیں۔

    عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پشاور کی فضا درود و سلام اور نعت خوانی کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں، بازاروں، مساجد اور سرکاری عمارتوں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جس سے شہر میں جشن کا سماں ہے۔

    پشاور کے مختلف علاقوں میں محافلِ میلاد، نعت خوانی کی نشستیں اور دیگر مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات سے چھوٹے جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں، جبکہ مرکزی جلوس ادارہ تبلیغ الاسلام کے زیر اہتمام رات عشاء کی نماز کے بعد میلاد چوک سے برآمد ہوگا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قصہ خوانی بازار پہنچے گا، جہاں مرکزی محفلِ میلاد منعقد کی جائے گی۔

    مرکزی محفل میں علماء کرام اور مذہبی رہنما سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔

    جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ پشاور میں جلوسوں کے روٹس اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

    ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی دعاؤں، محافلِ نعت اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہری نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.