ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر ہتھالہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت6پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہتھالہ کی حدود میں علی امین گنڈاپور فارم کے قریب پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے ڈی ایس پی کلاچی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔پولیس ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران پولیس کی گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔حملے میں ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت سمیت6پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں میں اے ایس آئی محمد نعمان اور لیڈی کانسٹیبل امبر بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
- لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
- شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
- 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
- سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
- لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
- ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
- پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
- حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
- 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
- آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
- پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
- ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
- ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
- پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
- حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
- جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
- ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
- ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
- پشاور، صوبائی وزیر فضل شکور اغوا نامعلوم مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج
