Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر

    By Khabrain Newsاگست 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان اور سعودی عرب نے زرعی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان کی سعودی عرب کو زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔
    اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران اس ہدف کے حصول کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ چاول، سرخ گوشت، پراسیسڈ فوڈ، پھل اور فروٹ کنسنٹریٹس، سبز چارہ اور پانی کے مؤثر استعمال پر مبنی زرعی ٹیکنالوجیز کو ترجیحی شعبے قرار دیا گیا ہے۔

    حکومت پاکستان کی دعوت پر سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن اے الفضلی کی قیادت میں سعودی وفد نے 26 سے 28 اگست 2026 تک اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت، جنرل فوڈ سکیورٹی اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد سے ملاقات کی، جس میں زرعی اور غذائی شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کی۔
    دورے کے دوران پاکستان-سعودی عرب ایگریکلچر اینڈ فوڈ اسٹریٹجک پلان پر بریفنگ دی گئی، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC)، فوجی فاؤنڈیشن، پاکستان-سعودی عرب ایگری بزنس فورم اور نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (NARC) کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
    چاول کی برآمدات میں اضافے کا امکان

    اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 2025 میں سعودی عرب کو تقریباً 169 ہزار ٹن چاول فراہم کیے، جن کی مالیت تقریباً 163 ملین ڈالر تھی۔ سعودی وفد نے آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان چاول کی تجارت مزید بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
    سرخ گوشت کی درآمد دگنی کرنے میں دلچسپی
    سرخ گوشت کے شعبے میں پاکستان نے سعودی عرب کو سالانہ تقریباً 30 ہزار ٹن گوشت فراہم کیا، جس کی مالیت تقریباً 167 ملین ڈالر ہے۔ سعودی فریق نے پاکستان سے سرخ گوشت کی درآمد بتدریج دگنی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
    پھل اور پراسیسڈ فوڈ
    دونوں ممالک نے سعودی مارکیٹ میں پاکستانی پھلوں اور فروٹ کنسنٹریٹس کے لیے برآمدی مواقع بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط، میچ میکنگ اور معیار سے متعلق سرٹیفکیشن کی باہمی منظوری کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

    سبز چارے اور زرعی ٹیکنالوجی پر بھی توجہ

    سعودی عرب نے سبز چارے کو تجارت میں وسعت اور طویل المدتی سپلائی پارٹنرشپ کے لیے اہم شعبہ قرار دیا۔ دونوں جانب نے پنجاب کے ضلع بھکر میں پانی کے مؤثر استعمال پر مبنی آبپاشی پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کا خیرمقدم کیا۔

    دونوں ممالک نے لائیو اسٹاک، ایگری فوڈ پراسیسنگ اور چاول کی ویلیو چین میں پاکستانی نجی شعبے کی سرمایہ کاری تجاویز کا بھی جائزہ لیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    اعلامیے میں دونوں ممالک نے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے زرعی و غذائی برآمدی شعبے کے درمیان ہم آہنگی کو بھی اجاگر کیا۔

    سعودی عرب میں ہونے والی 43ویں سعودی ایگریکلچر نمائش میں پاکستان کی شرکت کی دعوت کا بھی خیرمقدم کیا گیا، جو 19 سے 22 اکتوبر 2026 کو ریاض میں منعقد ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

      کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا

      کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.