کوئٹہ میں آج سے موسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ رات کے اوقات میں چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار اور نسبتاً سرد بنا دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرمی کے طویل دور کے بعد سکھ کا سانس لیا ہے۔
شہریوں کے مطابق رات کے وقت کوئٹہ میں ایسی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جیسے ایئر کنڈیشنر 16 ڈگری پر چل رہا ہو۔ گزشتہ کئی ماہ سے جاری گرمی کے بعد موسم کی یہ تبدیلی شہریوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بن رہی ہے۔
کوئٹہ کے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ رات کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان بھی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گرمی کے تقریباً چار ماہ طویل دور کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا آغاز اس بات کی علامت ہے کہ موسم گرما اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور کوئٹہ میں خوشگوار موسم کا آغاز ہونے والا ہے۔
شہریوں نے موسم کی اس تبدیلی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بہتر ہوگا اور کوئٹہ کا مشہور ٹھنڈا و خوشگوار موسم دوبارہ لوٹ آئے گا۔
کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز

