Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے

    By Khabrain Newsستمبر 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے شمالی علاقے سیراں ویلی، ضلع مانسہرہ میں 4 ہزار 60 میٹر بلند پہاڑ موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی کے دوران لاپتہ ہونے والے آئرش نژاد کوہ پیما الیگزینڈر مارک ہیرس کی لاش برآمد کرلی گئی۔

    30 سالہ الیگزینڈر ہیرس دوہری آئرش اور برطانوی شہریت رکھتے تھے اور پاکستان میں مقیم تھے۔ وہ اپنے ساتھی برطانوی شہری الون ڈیوڈ کوپر کلیڈوین کے ہمراہ موسیٰ کا مصلیٰ کی چوٹی پر گئے تھے۔ دونوں نے واپسی پر الگ الگ راستے اختیار کیے اور مانڈا چُھچا میں دوبارہ ملنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ساتھی تو مقررہ مقام پر پہنچ گئے لیکن الیگزینڈر وہاں نہیں پہنچے۔

    الکسانڈر کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، مقامی افراد اور رضاکاروں سمیت تقریباً 200 افراد پر مشتمل سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقے، بارش، دھند اور کم حدِ نگاہ کے باعث امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    تین روز تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران الیگزینڈر کی لاش ایک گہری کھائی میں ڈرون کی مدد سے تلاش کی گئی۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے لاش کو وہاں سے نکال لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم کے دوران ممکنہ طور پر وہ راستہ بھٹک گئے اور گہری کھائی میں گر گئے، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق الیگزینڈر ایک تجربہ کار ٹریکر اور ٹریل رنر تھے اور اس سے قبل بھی موسیٰ کا مصلیٰ سمیت پاکستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں ٹریکنگ کرچکے تھے۔

    الیگزینڈر اسلام آباد میں برطانوی عالمی مشاورتی ادارے ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل سے وابستہ تھے۔ ادارے نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان، اس کے عوام اور قدرتی حسن سے گہرا لگاؤ رکھتے تھے اور پاکستان میں قیام کے دوران اردو بھی سیکھ رہے تھے۔

    ادارے نے سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں، ریسکیو ٹیموں، مقامی افراد، رضاکاروں، محکمہ جنگلات، ان کے ٹریل رننگ ساتھیوں اور حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور

      شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل

      پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.