پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک ہوئے، اس کارروائی کا آغاز 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔
شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے۔
کوہاٹ، ڈی آئی خان میں بھی 2 مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔
پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
ئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے، افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے، طالبان حکومت دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی۔

