وادیٔ کاغان کے بلند پہاڑی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی، جس کے بعد معروف سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی۔ 5 ستمبر کو بابوسر ٹاپ سمیت وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی۔
اچانک ہونے والی برف باری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت بڑھ گئی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ شدید گرمی کے بعد برف باری نے ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار بنا دیا۔
برف باری کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں نے بھی بابوسر ٹاپ کا رخ کیا، جبکہ مانسہرہ، ناران اور جالکھڈ کے راستے سے گلگت بلتستان جانے والے مسافروں نے بھی برف باری کے دلکش نظارے دیکھے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق برف باری کے باوجود بالاکوٹ، مانسہرہ، ناران اور جالکھڈ کو ملانے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے

