Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

    By Khabrain Newsستمبر 9, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

    برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم، برآمدکنندگان کےلئےسپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    وفد کے اراکین میں میاں محمد منشاء، عارف حبیب، ثاقب شیرازی، عاطف باجوہ، محمد علی طبہ، مصدق ذوالقرنین، عمر سعید، صمد داؤد، اشرف موکاتی، شاہد صورتی، شہزاد اصغر، زیاد بشیر، شہزاد سلیم، آصف پیر، عامر ابراہیم، جاوید بلوانی، صدیق بھٹی، فواد انور، خرم مختار اور یوسف حسین شامل تھے۔

    وزیراعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ
    آج کے ملاقات کا مقصد برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے حوالے سے مشاورت ہے۔
    وزیراعظم نے نے بجٹ سازی کے عمل کے دوران کاروباری برادری کی جانب سے پیش کردہ قیمتی تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی متعدد تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور Ease of Doing Business کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ توانائی کی لاگت میں کمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں۔
    وزیراعظم نے حال ہی میں قائم کیے گئے ٹریڈ فیسیلیٹیشن بورڈ کو تجارت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی کارکردگی اور دائرۂ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے جہاں ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری شعبے پر غیر ضروری ریگولیٹری بوجھ کم کرنے کے لیے ریگولیٹری گِلّوٹین پر کام جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد قواعد و ضوابط کو آسان بنانا، کمپلائنس لاگت کم کرنا اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید سہل بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ایک بڑا کام مکمل کر لیا گیا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے انفورسمنٹ کے ذریعے گزشتہ مالی سال میں 800 ارب روپے اکٹھے کئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت ملک کے میکرو اکنامک حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے تاہم مائیکرو اکنامک سطح پر بہتری لانے کے لئے ہمیں مزید محنت کرنی ہے تاکہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افراد فراہم کیے جا سکیں۔

    وزیراعظم نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو برآمد کنندگان کے لیے سپر ٹیکس سے استثنیٰ میں توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

    وفد کو ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور کاروبار، تجارت اور صنعت کے فروغ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    وفد کو بتایا گیا کہ ملک کی بندرگاہوں پر پورٹ چارجز میں کمی لائی گئی ہے اور بندرگاہوں کی آپریشنل استعداد بہتر بنائی گئی ہے۔کراچی کی بندرگاہوں سے اندرون ملک رسائی بہتر بنانے کے لئے موٹر وے ایم- 10 کی اپ گریڈیشن اور پیپری فریٹ کوریڈور پر کام جاری ہے۔
    موٹر وے ایم 13 (کھاریاں-راولپنڈی) کی تعمیر سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ کم ہو جائے گا۔ اسی طرح پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کا انفرااسٹرکچر بہتر ہو گا جس سے تجارتی سامان کی ترسیل مزید تیز ہو سکے گی۔

    وفد کو بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات سے ملک کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفد کو مزید بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ افراد کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

    وفد کو بتایا گیا کہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ اور ان کاروباروں کے ملک کی برآمدی شعبے میں شمولیت کے لئے ہر ممکن اقدامات لئے جا رہے ہیں اور ایس ایم ایز کی فنانسنگ کے حوالےسے بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    اجلاس میں کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں نے ملک میں میکرو اکنامک استحکام کو سراہتے ہوئے حکومت کی معاشی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ کاروباری رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
    انہوں نے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف معاشی اصلاحاتی اقدامات، بالخصوص ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF)، ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگی، اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کو سراہا۔ کاروباری برادری نے پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے کامیاب بانڈ اجرا کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے میکرو اکنامک استحکام اور پاکستان پر بڑھتے ہوئے کاروباری اعتماد کا مظہر ہے۔
    کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں نے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    شرکاء نے حکومتی نجکاری اور ڈی ریگولیشن پالیسی کی بھی تعریف کی۔ وفد کے اراکین نے اپنے اپنے کاروبار اور صنعت کے شعبوں کے حوالےسے مسائل سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیران محمد علی ، ہارون اختر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.