خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہفتہ 26 ستمبر کو ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ واقعہ درازندہ کے قریب امن میلہ چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا کر پھٹ گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی اور کلیئرنس کارروائیاں جاری رہیں۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

