پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی، جس میں سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی شہری و اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت ان حملوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ یہ ملاقات پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے فوجی سربراہان کے ہنگامی اجلاس کے بعد ہوئی۔
تینوں ممالک کے فوجی سربراہان نے انٹیلی جنس شیئرنگ، عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام سمیت باہمی تعاون بڑھانے اور مکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

