خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر قریبی نگرانی کے بعد انہیں کارروائی میں نشانہ بنایا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

