پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر معاذ صداقت نے انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (ILT20) کے پانچویں سیزن کی پلیئر آکشن کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔ ان کا نام لیگ کے آکشن پول میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق ILT20 سیزن 5 کی آکشن فہرست میں 23 ممالک کے 200 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ پاکستان کے 17 کرکٹرز آکشن کیلئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ان میں بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ، شاداب خان، صائم ایوب، محمد نواز، خوشدل شاہ، صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
ILT20 سیزن 5 کی پلیئر آکشن یکم اکتوبر 2026 کو دبئی میں ہوگی، جبکہ لیگ کا پانچواں سیزن 22 نومبر سے 20 دسمبر 2026 تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

