جامشورو میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔ واقعے میں جھونپڑیوں میں موجود سامان بھی جل کر تباہ ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور ممکنہ جانی نقصان کی اطلاعات کا انتظار ہے۔

