Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں: سعد رفیق
    • مقبوضہ کشمیر’ قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے
    • یمنی فوج کا 257 حملوں میں700حوثی جنگجو ہلاک کرنیکا دعوی
    • صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں اور چار زخمی کراچی پہنچ گئے
    • افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے حملوں میں 102 طالبان ہلاک 48 زخمی
    • خیبرپختونخوا حکومت کی تاریں کابل سے ہلتی ہیں: زاہد خان
    • یمن : حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
    • بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا ، سپرد خاک
    • بھارتی فوج کے جعلی ان کاؤنٹرکا بھانڈا پھوڑنے پر پاکستان کی عالمی پذیرائی
    • جماعت اسلامی کا غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں مارچ
    • پی ٹی آئی ہمیشہ بات کو سمجھنے میں دیر کردیتی ہے، اختیار ولی
    • برمودا سے امریکہ جاتے ہوئے چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
    • شازیہ مری کا دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور
    • جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لٹر مہنگا
    • آزاد کشمیر کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے: رانا محمد قاسم نون
    • میں انسداد دہشت گردی معاملہ مزاکرات ناکامی کی بڑی وجہ اندارونی کہانی سامنے آ گئیKP
    • ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں: فیصل کنڈی
    • مٹی کے باوے میں شاندار دااکاری مایا علی اینا خان اور فضل حسین کی صلاحیتوں کی مداح
    • ایشن گیمز رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پزیر چین بازی لے گیا
    • ہندو ئوں کے ہاتھوں قتل’مسلمانوں کانماز جنازہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جماعت اسلامی کا غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں مارچ

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے تحت امریکی پشت پناہی میں جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و
    جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے 3سال مکمل ہونے پر، اہل ِ غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پر عظیم الشان و تاریخی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔مارچ میں بچے، بوڑھے، خواتین،مرد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مارچ کا باقاعدہ آغاز قاری منصور کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ واجد انصاری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مارچ سے قبل امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت نورانی کباب تا اللہ والی چورنگی ریلی نکالی گئی۔امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے غزہ مارچ کے ہزاروں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اکتوبر کا پہلا ہفتہ اہل غزہ و فلسطین کے مظلوم و نہتے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا،جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف تحریک جاری ہے، 7اکتوبر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب پر مشتمل دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، دفاعی معاہدے میں ایران، بنگلہ دیش سمیت دیگرمسلم ممالک کو بھی شامل کیا جائے، اگر یہ دفاعی معاہدہ خطے کے دفاع کے لیے ہے تو اس کا پہلا مقصد فلسطین کا تحفظ اور اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔جنگ بندی کے باوجود غزہ کے وسیع علاقوں میں اسرائیلی بمباری جاری ہے، جنگ بندی میں جو کچھ طے ہوا اسرائیل نے اس پر عمل نہیں کیا اور امریکہ اس کی پشت پناہی کررہا ہے،دینی اعتبارسے حماس کی جدوجہد نہ صرف جہاد بلکہ قانونی جنگ ہے، امریکہ حماس کو دہشت گرد کہتا ہے لیکن ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کو دہشت گرد کہتے ہیں، مسجد اقصی کی آزادی کے لیے جدوجہد کو مزیدتیز کیا جائے،امت مسلمہ کو فرقوں، مسلکی اور جغرافیائی تقسیم میں الجھنے کے بجائے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی پشتیبانی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔طاغوت ہمارے سامنے موجود ہے، اس لیے شیعہ، سنی اور جغرافیائی تقسیم کو ختم کرکے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، 70فیصد غزہ کو ملیا میٹ کیا جاچکا ہے اس کے باوجود اہل غزہ کے نوجوان تعلیم حاصل کررہے ہیں،بہت جلدجماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل پروگرام فلسطین میں بھی شروع کیا جائے گا۔الخدمت نے عوام کے تعاون سے 10ارب روپے کی امداد اہل فلسطین کو بھجوائی ہے،پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اہل غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔حافظ نعیم الرحمن مزیدکہاکہ 7 اکتوبر عسکری دنیا کا ایسا دن ہے جب حماس نے اسرائیل کی طاقت، تکبر اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔ اہل حریت اپنے جوش و جذبے اور عزم کی بنیاد پر بڑی سے بڑی ٹیکنالوجی کو شکست دے سکتے ہیں۔ اسرائیل ٹیکنالوجی کے میدان میں شکست کھانے کے بعد نہتے فلسطینیوں پر حملے کررہا ہے اور گزشتہ تین برس سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔غزہ کے ساتھ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بچوں کو اسنائپر گن سے ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے۔ اسرائیل کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ مسلم ممالک کی خاموشی بھی اسے تقویت فراہم کررہی ہے۔ مسلم دنیا کے حکمرانوں، افواج اور ان تمام باضمیر انسانوں کی ذمہ داری تھی جو خود کو انسانیت کا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو لگام ڈالتے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ اسرائیل سمجھتا تھا کہ پوری دنیا مسلمانوں کے خلاف کھڑی ہوجائے گی، لیکن آج مسلم دنیا کے عوام اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خود امریکہ کے عوام بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ حماس اور اہل غزہ کی مزاحمت نے اسرائیل کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔حماس کا وصف یہ ہے کہ وہ دین کی بنیاد پر متحد اور منظم ہے اور طویل عرصے سے مزاحمت کے میدان میں ڈٹی ہوئی ہے۔ اہل غزہ نے تین سال تک حماس کا ساتھ دیا اور ایک دن کے لیے بھی اسے تنہا نہیں چھوڑا۔ پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کو اس اتحاد اور استقامت سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اختلافات کو بھلا کر فلسطینیوں اور کشمیریوں کی پشتیبانی کرنا ہوگی۔جماعت اسلامی ہر طرح کے حالات میں بھی جدوجہد جاری رکھے گی اور اپنے وژن کو نہیں بھولے گی۔پاکستان کی مذہبی جماعتوں کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر مثر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عوام بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہورہے ہیں۔ حماس ایک جمہوری جماعت ہے، اس نے جنگ بندی کے معاہدوں میں بھرپور کردار ادا کیا اور پوری دنیا کے سامنے اسرائیل کو بے نقاب کیا ہے۔اسرائیل ایک ناسور ہے، جب تک یہ موجود رہے گا خطے میں بربادی کا سلسلہ جاری رہے گا۔منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کی ماں، بہنوں، بیٹیوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے مختصر وقت میں اتنی بڑی تعداد میں غزہ مارچ میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ اہل کراچی اہل غزہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔7 اکتوبر 2023 کو حماس کے مجاہدین نے اللہ کی نصرت اور مدد سے طوفان الاقصی کا آغاز کیا۔ اس دن اہل غزہ نے اسرائیل اور اس کی پشت پناہ قوتوں کو للکارا اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں: سعد رفیق

      مقبوضہ کشمیر’ قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

      صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں اور چار زخمی کراچی پہنچ گئے

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.