اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس 5 اکتوبر کو روس میں ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور باہمی اختلافات پر علاقائی سطح پر بات چیت کا ایک اور موقع فراہم ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری/ڈی جی افغانستان، ایران و ترکیہ نعیم اقبال چیمہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی اور روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی شامل ہوں گے۔افغان طالبان کی جانب سے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی وفد کی قیادت کریں گے تاہم محمد صادق اور امیر خان متقی کے درمیان دوطرفہ ملاقات تاحال طے نہیں ہوئی۔ افغان طالبان کے ایک عہدے دار کے مطابق طالبان کی جانب سے ایسی کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی۔پاکستان مسلسل یہ مقف اختیار کرتا رہا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود مسلح گروہوں اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، جبکہ افغان طالبان پاکستان کے مقف کو مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد پر افغان خودمختاری کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر خطے کے دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی رابطوں پر زور دیا ہے۔اس سے قبل چین نے بھی اپریل میں ارومچی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی، تاہم ان مذاکرات سے کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آسکی تھی۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان اور علاقائی ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- حکومت برآمدات میں اضافے پر وزیرِ اعظم کی خصوصی توجہ قابلِ تحسین
- جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
- اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 498 ملزمان گرفتار
- انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9 ریکارڈ
- امرتسر میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
- لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
- پکڑ دھکڑ کا خدشہ مالکان نے کنٹینر ز کراچی بندرگاہ کھڑے کرنا شروع کر دیئیے
- FIAاحکام کی ملی بھگت منی لانڈرنگ حوالہ ہنڈی کا دھندہ عروج پر
- گینگ ریپ کا شکار آذربائیجانی لڑکی پاکستان میں غیرقانونی رہ رہی تھی
- مقدس شخصیات کی توہین ناقابل برداشت ہے:مولانا زاہد محمود قاسمی
- کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 19 سال سے گاڑیاں چوری کرنیوالا ملزم ہلاک
- لداخیوں کا آئندہ مذاکرات سے قبل بھارت سے ٹھوس لائحہ عمل پیش کرنیکا مطالبہ
- جی سیون ممالک اپنے محفوظ ذخائر سے10کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر رضامند ہو گئے
- ایف بی آئی آفس ہیک کرنے والے گروپ کا رکن’ اردن میں گرفتار
- متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل مائیکروسافٹ
- امریکی انتخابات کی آمد’میری لینڈ میں سیاسی سرگرمیاں تیز
- بھارت نے جموں و کشمیر کومقامی باشندوں کے لیے جہنم بنا دیا، حریت کانفرنس
- پنوعاقل میں بزرگ مویشی تاجر دریا میں ڈوب کر جاں بحق، گھنٹوں بعد نعش برآمد
- کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر شادی پر پابندی
- فیصل آباد: گلبرگ پولیس کی کارروائی، شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار
