تہران(این این آئی)ایران نے حکومت مخالف احتجاج سے منسلک ایک شخص کو سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے الزامات میں پھانسی دے دی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق سیاوش جمشیدی خیربادی کو ہفتے کے روز پھانسی دی گئی۔ وہ 8 جنوری کو شہرکرد میں ہونے والے احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔عدلیہ کا کہنا تھا کہ جمشیدی نے کم از کم تین گولیاں چلائیں اور اسے دو روز بعد ایک ہتھیار سمیت گرفتار کیا گیا۔ اسے محاربہ یعنی خدا کے خلاف جنگ، قومی سلامتی کے خلاف اجتماع اور سازش سمیت دیگر الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ایرانی حکام کے مطابق سپریم کورٹ نے بھی اس کی سزا برقرار رکھی۔ تاہم سرکاری رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مبینہ فائرنگ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا تھا۔
