پاکپتن(نمائندہ خبریں)پاکپتن میں دربار بابا فرید کے وضوخانہ میں پاؤں پھسلنے سے 42 سالہ زائر خاتون شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئی، حادثے میں
خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زاہدہ پروین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق 42 سالہ زاہدہ پروین دربار بابا فرید کے وضوخانہ میں وضو کے دوران پاؤں پھسلنے سے گر کر شدید زخمی ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق وضو خانہ میں پھسلن سے بچاو کے لیے فرشی میٹ نہ ہونے کے باعث خاتون کا پاؤں پھسلا اور خاتون گر گئی۔ سر پر شدید چوٹ آنے پر ریسکیو ٹیم نے خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
