Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
    • پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
    • مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
    • حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
    • ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
    • ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
    • مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
    • انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
    • کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
    • شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
    • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
    • آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
    • بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش
    • سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( این این آئی)جامعہ نعیمیہ نے دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔دینی طلبہ کو اسلامی مالیاتی نظام کی جدید اور عملی تربیت دی جائے گی۔اسلامی بینکاری میں شریعہ کمپلائنس اور جدید مالیاتی معاملات کی تربیت دی جائے گی ۔ دینی طلبہ کو اسلامی بینکاری کے عملی اور شرعی پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔ان خیالات کااظہارجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری معاشی علوم سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اسلامی بینکاری تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت ہے، جس میں شریعہ کے اصولوں اور جدید مالیاتی نظام دونوں کو سمجھنے والے ماہرین کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر دینی طلبہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔کورسز میں اسلامی بینکاری کے اصول، سود اور اس کی مختلف صورتیں، مرابحہ، مضاربہ، مشارکہ، اجارہ، سلم، استصناع، تکافل، اسلامی سرمایہ کاری اور جدید مالیاتی معاہدات سمیت اہم موضوعات پڑھائے جائیں گے۔ طلبہ کو موجودہ بینکاری نظام میں پیش آنے والے شرعی مسائل اور ان کے عملی حل سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔۔انہوں نے مزید کہاکہ دینی مدارس کے طلبہ کو جدید علوم اور عصری تقاضوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جامعہ نعیمیہ کی جانب سے ماہرینِ شریعہ، اسلامی بینکاری کے ماہرین اور متعلقہ شعبوں کے تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں اسلامی بینکاری اور مالیاتی اداروں میں شریعہ ایڈوائزر، ریسرچ اسکالر، ٹرینر اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں

      پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

      ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.