لاہور (این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابل تشویش اور خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے، سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستانی عوام سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حوثی حملوں کی مذمت کا اظہار قومی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ حوثی ملیشیا کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ مقدس مقامات اور شہری آبادیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہر آزمائش میں مضبوط رہے ہیں اور پاکستانی قوم سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے موثر سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے اثرات پورے خطے کے امن اور عالمی تجارت پر پڑ سکتے ہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملوں کے فوری خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
بریکنگ نیوز
- محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
- پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
- ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
- مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
- حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
- ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
- ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
- مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
- انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
- کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
- شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
- عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
- وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
- آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
- بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش
- سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا، 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر
