اسلام آباد(این این آئی)نائب صدر پیپلز
پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کمیرہ مینز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پارلیمانی رپورٹرز گزشتہ دو دن سے مسلسل اہم کوریج میں مصروف رہے ، آپ کی محنت اور خوش دلی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ شیری رحمان نے کہاکہ سخت حالات میں بھی آپ سب نے بہترین کام کیا ۔
