وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی بگڑتی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مختلف آئینی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی یا گورنر راج سمیت آئینی راستوں پر مشاورت جاری ہے، تاہم کسی اقدام کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
یہ پیش رفت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد لانگ مارچ کے آغاز کے بعد سامنے آئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی کہا ہے کہ اگر صدر اور وزیراعظم صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس اپنا آئینی کردار ادا کرے گا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

