پنڈدادنخان(بیورو رپورٹ) ایس ایچ او ملک نثار کی کامیاب کارروائی، بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار نے کامیاب چھاپہ مار کر بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ملزم نعمان بشیر بشیر عرف نوما بٹ ( کباڑیا) نے انکشاف کیا کہ وہ حسینی میڈیکل سٹور اور شاہین میڈیکل سٹور (اڈہ کے نزدیک) سے یہ(گبیکا کیپسول) لے کر آتا ہے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چار ڈبے گبیکا کیپسول برآمد کر کے کیس متعلقہ قانونی کارروائی اور ڈرگ ایکٹ کے تحت ڈائری مرتب کرکے ڈرگ انسپکٹر کو ریفر کر دیا ہے ملزم بغیر کسی ڈاکٹری کے نسخے کے یہ خطرناک نشہ آور کیپسول کم عمر بچوں کو فراہم کر رہا تھا، جو بوتل میں ڈال کر پی کر نشے کی حالت میں رہتے ہیں کارروائی کے دوران حسینی میڈیکل سٹور اور شاہین میڈیکل سٹور سے مبینہ طور پر ان کیپسولوں کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے شہریوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان سفید پوش میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے جو نوجوان نسل اور بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
