Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکانٹنٹس(اے سی سی اے) پاکستان نے کارپوریٹ کانفرنس 2026 کے فیصل
    آباد و ملتان ایڈیشنز کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان کے دو اہم علاقائی اقتصادی مراکز میں سینئر پالیسی سازوں، کاروباری رہنماں، ماہرین تعلیم اور شعبہ مالیات سے وابستہ ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا۔ ان کانفرنسز کا انعقاد بدلتی ہوئی دنیا میں قدر کی نئی تعریف کے موضوع کے تحت کیا گیا۔ ان کانفرنسوں کے ذریعے قومی کاروباری مکالمے کو بڑے میٹروپولیٹن مراکز سے آگے بڑھاتے ہوئے ان شہروں تک پہنچایا جارہا ہے، جو پاکستان کی ٹیکسٹائل، زراعت، صنعت اور برآمدات کے اہم مراکز ہیں۔ دونوں شہروں میں منعقدہ تقریبات کا آغاز مشترکہ افتتاحی اجلاس سے ہوا، جس میں تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی معیشت میں پاکستان کی مسابقتی صلاحیت کو مستحکم بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں کانفرنسوں میں علاقائی سطح کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی گئی جس میں اس امر پر روشنی ڈالی گئی کہ پنجاب ملک کی ایک ٹریلین ڈالرز کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں کس طرح اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا، فیصل آباد ہمیشہ سے پاکستان کی صنعتی اور برآمدی قوت کا انجن رہا ہے۔ حکومت کی ترجیح ایسے حالات پیدا کرنا ہے جس سے مقامی کاروبار عالمی سطح پر مسابقت کر سکیں اور اس کے لیے ہنرمندی، پائیداری و جدت طرازی میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔ فیصل آباد میں منعقدہ سیشن کو ESG اور پائیداری سے متعلق رپورٹنگ کو ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ٹی ایم یو سی کی نگہت نسرین کی زیرِ صدارت پینل مباحثے میں ڈاکٹر فریگز انٹرنیشنل کے صہیب قیصر، مسعود ٹیکسٹائل ملز کے راجہ امجد علی اور پارکر روسل چارٹرڈ اکانٹنٹس کے جنید سبحانی نے شرکت کی۔ پینل میں اس امر کا جائزہ لیا گیا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے سے وابستہ صنعتوں کے لیے قابلِ اعتماد پائیداری رپورٹنگ عالمی خریداروں اور سرمایہ تک رسائی کی ایک اہم شرط کیوں بنتی جا رہی ہے۔ ستارہ لیبلز کے عبداللہ قادری ایف سی سی اے نے مقامی سطح سے علاقائی اثر و رسوخ تک فیصل آباد کے سفر پر روشنی ڈالی۔ ملتان میں سرمایہ، موسمیاتی خطرات اور استعداد کار کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ منعقد ہوا، جس کی میزبانی اے ایس سی اے گلوبل کنسلٹنگ کے محمد عثمان ایف سی سی اے نے کی۔ پینل میں بودلہ گروپ کے پیر جنید بودلہ، فضل گروپ کے عبداللہ امیر فضل اور شاہز اینڈ ملتان میٹرز کی فلزہ ممتاز نے شرکت کی۔ شرکا نے اس بات کا جائزہ لیا کہ علاقائی کاروباری ادارے موسمیاتی خطرات سے نمٹتے ہوئے اپنی ترقی کے لیے درکار سرمایہ کس طرح حاصل کرسکتے ہیں۔ بیونڈ ایسٹ اور پیشن فوڈز کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد خواجہ نے بتایا کہ کس طرح مقامی بنیادوں پر قائم کاروبار علاقائی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے کہا، پاکستان کی ترقی کا اگلا باب ایک یا دو شہروں میں نہیں لکھا جائے گا۔ یہ ملتان، فیصل آباد، پشاور اور ہر اس مرکز میں لکھا جائے گا جہاں کاروبار شروع ہورہے ہیں، برآمدات کو فروغ مل رہا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ آج قدر کا تعین استحکام، شفافیت اور بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت سے ہوتا ہے، اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ماہرین اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کارپوریٹ کانفرنس کو دوسرے شہروں تک لے جانا ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ علاقائی کاروباری رہنماں کو قومی مکالمے کا حصہ بنایا جائے اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے نمٹنے کے لیے ضروری صلاحیتوں اور معلومات سے آراستہ کیا جائے۔ دونوں شہروں میں منعقدہ تقریبات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ پاکستان مصنوعی ذہانت (AI) سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی افرادی قوت کو کس طرح تیار کر سکتا ہے۔ ملتان میں بی زیڈ یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے علاقائی مسابقت کے لیے مستقبل کی مہارتوں کے موضوع پر کلیدی خطاب کیا۔ اس کے بعد سینٹر آف انوویشن اینڈ ایکسپیریئنشل لرننگ کے ڈاکٹر ارسلان جاوید کی زیرصدارت پینل مباحثہ ہوا، جس میں شارک اسٹیک کی زرلش فاروق شیخ، بی زیڈ یو کے ڈاکٹر آصف یاسین اور AdEra Labs کے وقار طیب نے شرکت کی۔ فیصل آباد آئی ٹی کمپنیز آرگنائزیشن کے صدر نعمان سرور نے صنعتی قوت کو عالمی مسابقتی برتری میں تبدیل کرنے کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔ بعد ازاں این آئی سی ایف کی ایمن شاہد کی زیرِصدارت پینل مباحثہ ہوا، جس میں ڈیجی کھاتہ کے عدنان اسلم، پی آئی پی ایف اے کے عثمان احسن اور ایف آئی ٹی سی او کے نعمان سرور نے شرکت کی۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مصنوعی ذہانت ترقی کی رفتار تیز کر سکتی ہے، تاہم موثر حکمت عملی اور نگرانی ہی اس ترقی کو درست سمت میں برقرار رکھ سکتی ہے۔ مقررین کا تعلق حکومت، ایوان ہائے صنعت و تجارت، صنعت، شعبہ تعلیم، اکانٹنسی کے پیشے اور اسٹارٹ اپ کمیونٹی سمیت مختلف شعبوں سے تھا، جو پاکستان کی علاقائی معیشتوں کی تشکیل میں کردار ادا کرنے والی مختلف آوازوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کانفرنسوں کی سیریز اب پشاور کا رخ کرے گی، جہاں اے سی سی اے پاکستان کاروباری مکالمے کو خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری تک لے کر جائے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین

      پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا

      جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.