Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا پھر مہنگا’ 1200 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 37ہزار 536 روپے تولہ ہوگیا
    • کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی: فاروق ستار
    • پٹرول 88 پیسے مہنگا ڈیزل 1.88 روپے سستا
    • ریاست خیرپور کے آخری حکمران میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
    • ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی پانچویں برسی10اکتوبر کو منائی جائے گی
    • ائیندہ حملے کیلئے سر زمین کے استعمال پر ایران کی ہمسایہ ممالک کو سخت وارننگ
    • سری لنکا انگلینڈ سے میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر
    • اسرائیلی فوج کی زیرِ حراست فلسطینی شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، 2 فلسطینی بچے گرفتار
    • عالمی عدالت سے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • انسداد دہشت گردی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنیکا حکم
    • ایلون مسک کا اسپیس ایکس اے آئی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان
    • 8اکتوبر2026’قیامت خیز زلزلے کے شہداء کی21ویں برسی 8اکتوبر کو منائی جائیگی
    • لاہور آلودہ ترین شہروں میںپھر سر فہرست
    • رشمیکا منڈانا روزانہ 10 سے 15 بار محبت کا اظہار کرتی ہیں وجے دیوراکونڈا
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رشمیکا منڈانا روزانہ 10 سے 15 بار محبت کا اظہار کرتی ہیں وجے دیوراکونڈا

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(شوبزڈیسک)اداکار وجے دیوراکونڈا نے انکشاف کیا ہے کہ میری اہلیہ رشمیکا منڈانا روزانہ 10 سے 15 بار مجھ سے محبت کا اظہار کرتی ہیں، رشمیکا کا ماننا ہے کہ رشتے میں محبت کے اظہار کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا منڈانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا اپنی نئی فلم رنابالی کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جو 16 اکتوبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی، یہ فلم اس جوڑی کی شادی کے بعد پہلی مشترکہ فلم ہے۔فلم کی ریلیز سے قبل دونوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں محبت اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔رشمیکا نے کہا کہ انسان کو اپنے پیاروں کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہنا چاہیے کیونکہ اکثر لوگ گھر والوں کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ کوشش کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد میاں بیوی ایک دوسرے سے روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی باتیں کہنا چھوڑ دیتے ہیں جیسے کہ صبح بخیر، آپ کیسے ہیں؟ یا آپ کا دن کیسا گزرا؟، انہیں لگتا ہے کہ شریکِ حیات پہلے ہی سے سب جانتا ہے، اس لیے اظہار کی ضرورت نہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہی چیزیں رشتے میں کمی محسوس ہونے کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رشتہ کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو، شادی ہو یا بچے بھی ہوں، ایک دوسرے کے لیے چھوٹی چھوٹی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، یہی محبت ہے کیونکہ محبت بظاہر بے تکلف ہونی چاہیے لیکن ایک دوسرے کے لیے یہ کام خوشی سے کرنا بھی ضروری ہے۔وجے دیوراکونڈا نے رشمیکا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ رشمیکا رشتوں کے معاملے میں مجھ سے زیادہ سمجھدار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رشمیکا مجھے روزانہ کم از کم 10 سے 15 بار میں تم سے محبت کرتی ہوں کہتی ہیں اور اس بات پر زور دیتی ہیں کہ محبت کا اظہار بھی ضروری ہے۔وجے نے کہا کہ میں اپنی محبت کو مسلسل محسوس کرتا ہوں لیکن صرف یہ سوچنا کافی نہیں کہ سامنے والا پہلے سے ہی سب جانتا ہے تو اظہار کا کوئی فائدہ نہیں یا کہنے کی کوئی ضرورت نہیں، رشمیکا نے مجھے احساس دلایا ہے کہ زندگی کی مصروفیات میں انسان بعض اوقات محبت کے چھوٹے، سادہ مگر اہم اظہار کو بھول سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم رنابالی کی کہانی بھارتی تاریخ کے ایک انتہائی تاریک دور، 1876 سے 1878 کے دوران آنے والے تباہ کن قحط سے متاثر ہے۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا پھر مہنگا’ 1200 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 37ہزار 536 روپے تولہ ہوگیا

      کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی: فاروق ستار

      پٹرول 88 پیسے مہنگا ڈیزل 1.88 روپے سستا

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.